ایک لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا گیا

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کی حکومت نے ایک لاکھ افراد کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک لاکھ خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسپتالوں میں چلڈرن ایمرجنسی رومز اینڈ ٹیلی میڈیسن سینٹر کے قیام پر غور کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا ٹیلی میڈیسن سینٹرز کے قیام کا مقصد بچوں کی شرح اموات میں کمی لانا ہے،سینٹرز سے بچوں کو ایمرجنسی علاج کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی،صوبے میں9 ایمرجنسی رومز اور 100 ٹیلی میڈیسن سینٹر کے قیام کی تجویزہے۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری سےایمرجنسی رومزاور سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائےگا ،انہوں نے جلد ہوم ورک مکمل کرکے کابینہ کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close