وزیر اعلیٰ کے پی علی امین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

پشاور (پی این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واپس پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد علی امین گنڈا پور نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی۔مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے وزیر اعلیٰ سمیت 70 ارکان اسمبلی نے حلف نامے پارٹی کے پاس جمع کرا دیے ہیں۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے: سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاریاس حوالے سے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ ارکان، سنی اتحاد کونسل سے واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھا، اور یہ حق ہمیں مل گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close