اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کا فیصلہ، کے پی اسمبلی میں کیا تبدیلی آئے گی؟سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا 145 ارکان کا ایوان مکمل ہوجائے گا۔خیبر پختوا اسمبلی میں 115 جنرل، 26 خواتین اور 4 اقلیت کی مخصوص نشستیں ہیں، مسلم لیگ ن، جے یو آئی کو 2، 2 اور پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص نشست حاصل ہے۔
صوبائی اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 93 ہے، پی ٹی آئی کو خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ملیں گی، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 118 ہو جائے گی۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کی 9، 9 نشستیں ہیں، اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 5 ، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی 2، 2 نشستیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کروانے کا کہا جائے گا، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کو سینیٹ کی 10 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں