صوبائی حکومت نے بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close