جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 4 پکڑے گئے

چارسدہ (پی این آئی)جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 4 پکڑے گئے۔۔۔۔چارسدہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے والے 2 افغان شہریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق نادرا آفس چارسدہ کے حکام کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں 2 پاکستانی اور 2 افغان شہری شامل ہیں۔ افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس گئے تھے جبکہ کرم کے رہائشی 2 ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close