پاکستان کی سستی ترین بجلی فی یونٹ 6 روپے میں پڑےگا، اہم اعلان

پشاور(پی این آئی)پاکستان کی سستی ترین بجلی فی یونٹ 6 روپے میں پڑےگا، اہم اعلان۔۔۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سستی ترین بجلی خیبرپختونخوا پیدا کرے گا اور بجلی فراہم کرنے والی ایک کمپنی بنائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بجلی فراہم کرنے والی ایک کمپنی بنائیں گے اور پاکستان کی سستی ترین بجلی خیبرپختونخوا پیدا کرے گا، فی یونٹ 6 روپے میں پڑےگا، حکومت ہمیں 62 روپے کا یونٹ دیتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ 10 لاکھ افراد کو سولر پلانٹ دینے جا رہے ہیں،

وفاق ہمیں آہستہ آہستہ کرکے پیسے دے رہا ہے، 300 ارب روپے وفاق نے ہمیں دینے تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہناتھاکہ آج خیبرپختونخوا حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پیش کررہاہوں، خیبرپختونخوا پرالزم لگتا تھا کہ وہ آئی ایم ایف معاہدےپورےنہیں کرتے لیکن اس مرتبہ خیبرپختونخوا اہداف پورے کرلے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبےکے خزانے کے حوالے سے 95 ارب روپے کے اہداف مکمل ہوجائیں گے، اس سال پینشن فنڈ کو الگ سے مختص کردیا ہے، سات ارب روپے لا اینڈ آرڈر کے لیےرکھ دیےگئےہیں جبکہ رمضان پیکج میں فی خاندان 10ہزار روپے دیے گئے، پنجاب نے 3 ہزار اور سندھ نے5ہزار روپے دیے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close