جائیداد کے تنازع پرفائرنگ، ہلاکتیں ہوگئیں

پشاور(پی این آئی)پشاور میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، جہاں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پشاور کے نواحی علاقہ تھانہ داؤد زئی کی حدود میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا، جہاں ایک فریق نے دوسرے فریق کے حجرے پر دھاوا بول دیا۔ذرائع کےمطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ذیشان ، جواد، سکندر اور سجاد کے نام سےہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں شوکت، نعمان اور شایان شامل ہے۔پولیس کے مطابق وقوع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام شواہد اکٹھے کرکے لاشوں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

close