پشاور(پی این آئی) جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد ۔۔۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی۔صوبائی وزیرجنگلات فضل حکیم خان نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کےلیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور صوبے میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔وزیرجنگلات نے کہا کہ جنگلات اور سیاحت لازم و ملزوم ہیں اور اس کے لئے خیبر پختونخوا میں ریکارڈ شجرکاری کی جائے گی۔خیال رہے کہ جنگلات کی کٹائی ہمارے ماحول کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے اور یہ آب وہوا میں تبدیلی اور گلوبل وارمنگ میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں