وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف مل گیا

پشاور(پی این آئی)سابق صوبائی وزیر اسرار خان گنڈا پور خودکش دھماکہ دہشتگردی کیس میں آج فیصلہ سنا دیا گیا۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور اورانکے بھائی عمرامین گنڈا پور کو بھی بری کر دیا۔وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے بھائی کوانسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان نے بری کیا ہے۔مدعی کی جانب سے قانون دان اقبال شاہ گیلانی کر رہے تھے جبکہ ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی وکیل غلام محمد سپل نے کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close