تلخ کلامی پر خاتون کو قتل، افسوسناک واقعہ

پشاور(پی این آئی)تلخ کلامی پر خاتون کو قتل، افسوسناک واقعہ۔۔۔پشاور میں رکشا میں سوار شخص نے تلخ کلامی پر خاتون کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق امن چوک میں رکشا میں سوارشخص اورخاتون کےدرمیان تلخ کلامی، ہوئی تو اس دوران ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایاکہ خاتون کو قتل کرنےکے بعد ملزم نےخود کوبھی گولی مارلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔پولیس کو بیان میں رکشا ڈرائیور کا کہنا تھاکہ مرد اور خاتون رکشا میں سوار ہو کر تکرار کر رہے تھے، مرد نے پہلے خاتون اور پھر خود کو گولی ماری۔۔۔

close