بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا انکشاف

پشاور (پی این آئی)بجلی چوری سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پشاور میں بجلی چوری سے ایک کروڑ 81 لاکھ 4 ہزار سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ جب کہ 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ کی گئی۔

ایف آئی اے کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بجلی چوری پر 15 انکوائریز اور 3 ایف آئی آر رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ اوور بلنگ کے روک تھام کے لئے 1 ہزار 676 کنکشنز چیک کیے گئے جس کے نتیجے میں پشاور سرکل میں 175 کنکشنز میں اوور بلننگ پائی گئی اور 3 لاکھ 39 ہزار 300 یونٹس کی اوور بلننگ کی گئی، اوور بلنگ کی قیمت 1 کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار سے بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں