سیالکوٹ (پی این آئی)سوات کے علاقے مدین میں مشتعل عوام نے مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام پر ملزم کو تھانے سے نکال کر مار دیا۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شخص نے مبینہ طور توہین مذہب مقامی افراد کے مطابق کچھ لوگوں نے بازار میں اعلان کیا کہ ایک شخص نے توہین مذہب ہے جس پر چند افراد نے اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کردیا، جس کے بعد مساجد میں اعلانات ہوئے اور لوگ مشتعل ہوکر پولیس سٹیشن پہنچ گئے، مدین کے عوام نے پولیس اسٹیشن مدین پر حملہ کر دیا اور تھانے کو آگ لگا دی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ بھی کی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی موبائل کو بھی آگ لگا دی جس سے گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس نے تھانے سے بھاگ کر جان بچائی اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کے لئے مزید پولیس فورس طلب کرلی۔
تاہم عوام نے مبینہ ملزم کو پولیس حراست سے زبردستی نکال کر سڑک پر گھسیٹ کر تشدد کرکے مار ڈالا۔ مظاہرین نے ملزم کی لاش کو مدین بازار میں آگ لگا دی۔ مقتول ایک سیاح کے طور پر مدین کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا۔ مدین میں تاحال حالت کشیدہ ہیں اور بازار بند ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں