گورنر سندھ کا زخمی اونٹ کے مالک سے متعلق اہم اعلان

کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ کا زخمی اونٹ کے مالک سے متعلق اہم اعلان۔۔۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کردیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی۔دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا۔پولیس اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے، شہری کو انصاف دیا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، پولیس نے بااثر وڈیرے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔۔

close