صوبائی حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

کراچی(پی این آئی) وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کےموقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر17 جون سے بدھ19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں 17 پیر جون کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر وفاقی حکومت نے بھی تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close