کراچی(پی این آئی)طالبہ سے زیادتی کی کوشش، پرنسپل گرفتار….کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 میں دسویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں پرائیوٹ اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کی بہن نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ اسکول پرنسپل واٹس اپ پر میری بہن کو نامناسب پیغامات بھیجتا تھا۔
متاثرہ لڑکی کی بہن نے ایف آئی آر میں لکھوایا ہے کہ یکم جون کو پرنسپل نے میری بہن کو کمرے میں بلا کر اس سے زیادتی کی کوشش کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کی بہن نے بتایا ہے کہ مذکورہ پرنسپل میری بہن پر تشدد بھی کرتا رہا، اس موقع پر بہن ہاتھا پائی کر کے بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کی بہن نے پولیس کو بتایا ہے کہ میری بہن کو کمرے میں بلانے کے بعد پرنسپل نے سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ چھت کی طرف کر دیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ 9 جون کو درج کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں