پنجاب حکومت کی100 دن کی کارکردگی تباہ کن قرار دے دی گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے حکومت کی 100 دن کی کارکردگری کو تباہ کن قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے حکومت کی سو دن کی کارکردگی کو تباہی قرار دے دیا کہتے ہے ہتک عزت بل لانا اور کسانوں سے گندم نہ خریدنا یہی اس حکومت کی کارکردگی ہے۔لاہور پریس کلب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی شیخ امتیاز اور میاں اعجاز شفیع کی پریس کانفرنس۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی بولے ہتک عزت بل پر بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہتے تھے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ تحریک انصاف کے ورکرز کو ابھی بھی اٹھایا جا رہا ہے ریاست اصل پارلیمان ہے ریاست ادارے نہیں ہوتے۔بانی پی ٹی آئی کسی سے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے انصاف مانگ رہے ہیں۔ ان کی سو دن کی گارگردگی دیکھے ایک منصوبہ شروع نہیں کیا۔ گندم کے معاملے پر ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ فیل ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close