پرنس رحیم آغا خان نے نصیر آباد، ہنزہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا افتتاح کر دیا

نصیر آباد (پی این آئی) پرنس رحیم آغا خان , چیئرمین  ایگزیکٹو کمیٹی آغا خان ایجنسی برائے مائیکروو فنانس نے نصیر آباد، ہنزہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا افتتاح کیا۔
اس تقریب میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عمر احمد شاہ کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ،چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈ جناب سلطان علی الانہ، پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل برائے پاکستان جناب نضر میواوالہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب اختر اقبال  اور ایس سی او کے اعلیٰ عہدیدارن نے
شرکت کی۔
سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک نصیر آباد، ہنزہ، ایس سی او اور اے کے ڈی این کی مشترکہ کوشش، خطے کی تکنیکی اور  معاشی ترقی میں ایک اہم قدم ہے۔ تیز رفتار انٹرنیٹ اور  جدید سہولیات سے لیس  اس ادارہ کا مقصد دور دراز علاقوں میں ایک متحرک ایکو سسٹم بنانا ہے۔اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنا، ایک ہنر مند افرادی قوت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا، خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت کرنا، اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ اقتصادی فوائد کے لیے آئی سی ٹی کا فائدہ اٹھانا  بھی شامل ہے۔
پرنس رحیم آغا خان نے اس منصوبہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ”یہ سہولت معاشی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک اہم قدم ہے اور خطے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ جدید وسائل اومعاونت فراہم کرکے،ہم جدت اور کاروبارکو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کا
باعث بنے گی۔”
میجر جنرل عمر احمد شاہ، ڈی جی ایس سی او نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ـ  ــ ـ”ایس سی او وژن 2025 نوجوانوں کی ترقی کو مستقل آئی ٹی ماحول کی فراہمی کے ذریعے مرکوز کرتا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ہب اور ایف ایل ایچ کی تیزی سے توسیع نے آزاد جموں و کشمیر اور جی بی کے آئی ٹی منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ہمارے نوجوانوں کی آئی ٹی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے بلکہ اس کی حمایت بھی کرتا ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرکے اور غیر ملکی ترسیلات زر کو راغب کرکے نوجوان دور دراز علاقوں کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔”
ایس سی او کا وسیع آئی ٹی ایکو سسٹم ہنر کو فروغ دے رہا ہے اور اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے،جس سے خطے کو فائدہ ہو رہا ہے اور قومی خزانے کے لئے منافع پیدا ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close