لاہور(پی این آئی)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں خسرہ کیسز کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔
محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 263 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں خسرہ کے باعث پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، رواں سال میں اب تک 12 ہزار 220 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں 11، لاہور میں 40 اور ملتان میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے، شیخوپورہ میں 16، بہاولپور میں 12، فیصل آباد میں 30 اور جھنگ میں 23 کیسز سامنے آئے جبکہ خانیوال میں 13 اور وہاڑی میں بھی خسرہ کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری یے، غفلت کے مرتکب افسران، اہلکاروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں