کے پی کے کابینہ کا اجلاس، ہائیکورٹ ججز کے حوالے سے اہم منظوری دے دی گئی

پشاور(پی این آئی)کے پی کے کابینہ کا اجلاس، ہائیکورٹ ججز کے حوالے سے اہم منظوری دے دی گئی۔۔۔ے پی کے کابینہ نے ہائیکورٹ ججز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ ججزکیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ کابینہ نے کیلشیم، امونیم نائٹریٹ اورپوٹیشم کلورائیڈ کو بارودی مواد قراردینے کی منظوری بھی دی۔

کابینہ اجلاس میں ریگی ماڈل ٹاون میں خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔کابینہ نے خیبرپختونخوا ہیلتھ فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنر اور منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان بورڈ آف ٹوبیکو کے دوبارہ قیام سمیت خصوصی بچوں کے سکولوں کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close