پشاور( پی این آئی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سابق خاصہ دارفورس کے شہدا کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کااعلان کیا ہے ۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ضم اضلاع کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے جلد پورے کریں گے، ضم اضلاع کیلئے آئندہ بجٹ میں وعدے سے زائد فنڈز مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ضم اضلاع میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو دعوت دی ہے،اتنے ترقیاتی کام ہوں گے جو ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوئے۔ترقیاتی کاموں کے معیار پر نظر رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے،کہیں پر کوئی ترقیاتی کام معیاری نہیں ہو رہا تو عوام کام کو فوری روکیں۔علی امین گنڈاپور کا کہناتھا کہ عوام میری ٹیم ہیں،منشیات اور کرپشن کے خاتمے کیلئے میرا دست و بازو بنیں،وفاقی حکومت ضم اضلاع کے پورے پیسے ادا نہیں کر رہی، صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے عوام میرا ساتھ دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں