جنازہ میں جانے والوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی میں تھانہ صدرکےعلاقےشاہ پور قبرستان کے قریب ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے اور جنازہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے افراد کو لوٹ لیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق 4ڈاکوؤں نے خاتون سمیت 9افراد سے موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ جبکہ ڈاکوؤں نے شہریوں کو قیمتی فونز سے بھی محروم کر دیا ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close