سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،کئی دہشتگرد مارے گئے

پشاور (پی این آئی)سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران دہشتگردوں کا سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکییورٹی فورسز نے آپریشن 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، جس میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close