پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی سے فنانس بل کی منظوری کے بعد نسوار پر ٹیکس فی کلو اڑھائی روپے سے بڑھا ساڑھے سات روپے کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران نسوار پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں بحث ہوئی۔۔۔۔ تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کے لیے فنانس بل میں مجوزہ ترمیم مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کی جانب سے پیش کی گئی۔۔۔۔ ن لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے تمباکو پر ٹیکس 50 روپے فی کلو گرام سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ سیگریٹ اور نسوار ضرورت نہیں بلکہ مزے اور چسکے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔۔۔۔
اسمبلی اجلاس میں بحث کے دوران صوبائی وزیر زراعت سجاد خٹک نسوار پر اضافی ٹیکس کے خلاف بول پڑے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران موقف اپنایا کہ نسوار غریب اور خصوصاً پختون استعمال کر رہے ہیں، اس کی مخالفت نہ کی جائے۔۔۔۔ انہوں نے مزید کہا سیگریٹ اور نسوار پر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیے۔۔۔۔ دوسری جانب صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ تمباکو پر مجوزہ ٹیکس میں آٹھ سے 10 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبے کو اس ٹیکس کی مد میں پانچ ارب روپے کی آمدن ہو گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں