وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کسانوں کیلیے بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری میں کرپشن کے خاتمے کے لئے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے سپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کاشت کاروں کے لئے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں ، پرائس کنٹرول کے لئے الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔دوسری جانب کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس میں مریم نواز نے خبردار کیا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں