کوئٹہ(پی این آئی)وزیراعظم خوشحالی منصوبے کےتحت عوام میں مرغیوں کی تقسیم کے دوران لوگ ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے۔
واقعہ بلوچستان کے ضلع دُکی میں پیش آیا جہاں وزیر اعظم خوشحالی پروگرام کے تحت لوگوں میں مرغیاں تقسیم کی گئیں۔تاہم اس دوران لوگوں نے مرغیوں پر دھاوا بول دیا اور عوام ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے۔صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے لیویز فورس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ لیویز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے بعد عوام منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں