پشاور(پی این آئی)گندم خریداری، خیبرپختونخوا حکومت کا دبنگ اقدام۔۔۔محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے کاشتکاروں سے ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی۔صوبائی محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی خریداری کیلئے صوبے میں 22 مراکز قائم کیے گئے ہیں، گوداموں میں پہلے سے ایک لاکھ 43 ہزار میڑک ٹن گندم موجود ہے۔محکمہ خوراک کے مطابق 30 جون تک 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، پاسکو سے بھی ایک لاکھ 35 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی۔
محکمہ خوراک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 22 ہزار، ڈی آئی خان میں 40 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ نوشہرہ 74 ہزار، مردان میں 30 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں