وقت پورا ہونے پر بتاؤں گا ، علی امین گنڈاپور کا دبنگ اعلان

پشاور(پی این آئی)وقت پورا ہونے پر بتاؤں گا ، علی امین گنڈاپور کا دبنگ اعلان ۔۔۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ ہم نے مہلت دی ہوئی ہے،جب ٹائم پورا ہوگا پھر ان کو بتاؤں گا صوبائی خودمختاری کیا ہے او ر اپنا حق کیسے لینا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے بجٹ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہماری تیاری مکمل ہے اس لئے بجٹ پہلے پیش کررہے ہیں،وفاق کی جانب سے بجٹ میں کوئی کمی آئی تو اس کو پورا کر لیں گے،ان کا کہناتھا کہ ہم بجٹ پاس کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،

اپنا حق لینا جانتے ہیں ، ہم نے مہلت دی ہوئی ہے،وفاق کو 15دن کا وقت دیا ہے،جب ٹائم پورا ہوگا پھر ان کو بتاؤں گا بٹن کس کا ہے اور صوبہ کس کا،ان کو بتاؤں صوبائی خودمختاری کیا ہے او ر اپنا حق کیسے لینا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close