خیبرپختونخوا کابجٹ ، مزدوروں کی کم سے کم اجرت کتنی؟

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کابجٹ ، مزدوروں کی کم سے کم اجرت کتنی؟ خیبرپختونخوا کے بجٹ میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنےکی تجویز سامنے آ گئی ہے ۔3 سال سے خالی آسامیوں کو ختم کرنے اور بلدیاتی حکومتوں کیلئے 25ارب 93کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی ہے،اڑھائی سال بعد مقامی حکومت کیلئے ترقیاتی فنڈ کا 20 فیصد مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پر بلاسود قرضے دئیے جائیں گے، نوجوانوں کو قرضے فراہم کرنے کیلئے 10 ارب روپے اور ترقیاتی فنڈ میں نئے منصوبوں کی بجائے 90 فیصد فنڈ جاری منصوبوں کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

صوبے میں تمباکو خریدنے والی کمپنیوں پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے، اراضی انتقالات پرمختلف ٹیکسز 6 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد پرلانے کی تجویز دی گئی ہے،بجٹ میں بی آر ٹی کیلئے 3 ارب روپے تک سبسڈی فنڈ ، صحت کارڈ کیلئے 28 ارب روپے سے زائد کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت بجٹ 100 ارب روپے تک سر پلس ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close