گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک اور بڑی پیشکش کر دی

پشاور(پی این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خط لکھ کر مل کر کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔۔

خط کے متن کے مطابق گورنر نے صوبےکی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ جامعات میں انتظامی و مالی مسائل سمیت طلباء کو مسائل درپیش ہیں، بنوں کی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو رجسٹرار اور وائس چانسلر کے بغیر چلانےکا نوٹس عدالت نے بھی لیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو کہا ہےکہ آئیں مل کر نوجوانوں کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرتے ہیں، دونوں مل کر صوبے کے انتظامی و مالی اور دیگر معاملات میں بھی مل کر کام کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close