عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی قوال انتقال کر گئے

کراچی (پی این آئی) معروف قوال تاج محمد نیازی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

تاج محمد نیازی صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال معین نیازی کے صاحبزادے ہیں ان کا تعلق برصغیر پاک و ہند کے نامور موسیقی اور قوالی کے معتبر گھرانے اتر ولی ضلع علی گڑھ یوپی سے تھا۔تاج محمد نیازی دو سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم آج حرکت قلب ہونے کے باعث وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔ان کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نمازعصر شو مارکیٹ نشتر روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

close