پشاور (پی این آئی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ مرکز اور صوبے کی لڑائی میں صوبے کے حقوق متاثر ہوں،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بیان بازی چھوڑ کر اُن سے بات کریں۔وزیراعلیٰ بات کریں گے تو وہ مرکز سے صوبے کےلیے فنڈز لیں گے، نہیں چاہتا کہ مرکز اور صوبے کی لڑائی میں صوبے کے حقوق متاثر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں جج اغوا ہو رہے ہیں، حالات خراب ہیں، آج 80 سے زیادہ جامعات کے وائس چانسلرز نہیں ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیس نہیں پیش کریں گے مذاکرات نہیں کریں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، صوبے میں گندم پنجاب سے آرہی ہے اور کسان رل رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں