پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آئی اسد قیصر نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں وفاق سے جڑے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ پی ٹی آئی نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنماء سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور آواز اٹھائے گی،وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ کواس کے جائز حقوق نہیں دے رہی، طے شدہ شیڈول پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو اس کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا احسن اقدام کیا، پنجاب حکومت پرمٹ لازمی قرار دے کر پنجاب کے کسانوں کا استحصال کررہی ہے، پنجاب حکومت ہاتھوں کسان رل رہے ہیں، خیبرپختونخواہ حکومت پنجاب کے کسانوں سے اچھے ریٹس پر گند م خریدنا چاہتی ہے، پنجاب حکومت کسانوں سے خود گندم خرید رہی ہے اور بیچنے دے رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں