پشاور(پی این آئی)کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی ، کے پی حکومت کا اہم فیصلہ۔۔۔خیبر پختونخوا حکومت نے کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے آج سے مفت خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بشکیک میں پھنسا پاکستان کا کوئی بھی شہری 03433333049 اور 03440955550 پر رابطہ کرسکتا ہے ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ طالب علم مفت ائیر سروس پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتا ہے جب کہ پاکستانیوں کے اہلخانہ معلومات کے لیے ٹال فری نمبر 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں
۔واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی، جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔کرغز میڈیا کے مطابق 17مئی کی شام چوئی کرمنجان دتکا کے علاقے میں مقامیوں نے احتجاج کیا، مقامی افراد نے جھگڑے میں ملوث غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، بشکیک سٹی داخلی امور ڈائرکٹریٹ کے سربراہ نے مظاہرہ ختم کرنے کی درخواست کی۔مقامی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے غیرملکیوں نے بعد میں معافی بھی مانگی لیکن مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کیا اور وہ مزید تعداد میں جمع ہوگئے، پبلک آرڈر کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔کرغز میڈیا کے مطابق وفاقی پولیس کے سربراہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں