صوبے میں ڈرون حملےکی خبریں، خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل بھی آگیا

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا ہے کہ صوبے میں کوئی ڈرون اٹیک نہیں ہوا۔بیرسٹر سیف کے مطابق ایک گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا تھا جس میں کچھ لوگ جاں بحق ہوئے تھے، اس کا تعلق ڈرون حملے سے نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا جلد بجٹ پیش کرنے جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہوگا۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم تصادم نہیں بلکہ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے، ہماری 120 گرام کی روٹی 15 روپے کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close