پشاور (پی این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ںے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی فراہمی سمیت ان کے مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان کردیا۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی نمائندوں کے اسوسی ایشن کے صدر حمایت اللہ معیار کی قیادت میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں بلدیاتی میئرز چیرمین اور ویلج ونائبر ہوڈ کونسل کے چیئرمینوں کے علاوہ صوبائ وزیر بلدیات ارشد ایوب اور متعلقہ انتظامی افسران بھی موجود تھے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ اور دیگر مراعات کے لئے فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے تحصل چیرمیں اور مئیرز کے اعزازیوں کو ڈبل کرنے کا اعلان کیا۔وزیر اعلی نے انتظامیہ کو بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کو فوری طور پر گاڑیوں کی فراہمی کی بھی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور منتخب لوگوں کے حقوق کا ہمیں احساس ہے لیکن ہمیں مالی بحران کا سامناہے جس کے لئے ہم نے وفاق سے اپنا حق لینے کے لئے جدوجھد شروع کی ہے بلدیاتی نمائندے اس جدوجھدمیں ہمارا ساتھ دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں