الیکٹرک موٹر بائیکس، خواتین طلبہ سے متعلق اہم فیصلہ۔۔۔

لاہور(پی این آئی)الیکٹرک موٹر بائیکس، خواتین طلبہ سے متعلق اہم فیصلہ۔۔۔الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا 300الیکٹرک بائیکس کی بجائے اپلائی کرنے والی تمام خواتین کو بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکٹرک بائیکس کے لیے خواتین کا کوٹہ 300 کی بجائے 8039 کر دیا گیا ہے ، صوبائی وزیر بلال اکبر خان کہنا ہے کہ پہلے سے موجود ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر کریں گے اور سڑکوں پر اوور لوڈنگ روکیں گے ،

اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کا سالانہ 2سے 3 ارب ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سموگ کے پیش نظر لاہور میں 27 الیکٹرک بسیں رواں سال جبکہ 100ماحول دوست بسیں آئندہ سال مئی میں سڑکوں پر ہونگی۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرکے شکنجہ کسا جائے گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close