علی امین گنڈاپور صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، دعویٰ

پشاور(پی این آئی)علی امین گنڈاپور صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، دعویٰ۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود کو تیس مار خان سمجھتے ہیں، صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، کرنا کچھ ہے نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس طرح باقی حکومت کے لوگ چل رہے ہیں یہ ویسے نہیں چلنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرنا چاہے تو بالکل کریں، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتے تھے کہ بات کریں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جب اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا تو انہوں نے کہا یہ میر جعفر ہیں، میر صادق ہیں، ان کا جھگڑا یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست اور ملک کے نظام میں مداخلت کرے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close