فیصل کریم کنڈی باز آ جائیں، خبردار کر دیا گیا

پشاور(پی این آئی)فیصل کریم کنڈی باز آ جائیں، خبردار کر دیا گیا۔۔۔۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم کنڈی کے پاس الٹے سیدھے بیانات کے سوا کچھ نہیں، وہ بیان بازی سے باز آجائیں۔ایک بیان میں محمد علی سیف نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی خدمت کرتے تو عوام بار بار مسترد نہ کرتے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی کی نامزدگی سےظاہر ہے کہ سازشی ٹولہ سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی بقایاجات واپس لینے میں علی امین گنڈاپور کی مدد کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close