پشاور(پی این آئی)پشاور، پیٹرول نایاب ہو گیا، کیوں؟پشاور میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد بیشتر پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمت کم ہو جائے تو پمپس مالکان پیٹرول نہیں دیتے۔پیٹرول پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول ذخیرہ نہیں کیا، سپلائی میں تاخیر ہوئی ہے، کچھ دیر میں پیٹرول دستیاب ہو گا۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے،
جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے ہو گئی۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، یوں نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں