لاہور( پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی گلی محلے میں کھڑے پانی سے عوام کو ہونے والی تکلیف برداشت نہیں۔
ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں دیکھنا تکلیف دہ امر ہے۔وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس، پارک اینڈ ہارٹیکلچر پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں ڈرینج وسیوریج سسٹم، گلیوں کی مرمت وبحالی پر بریفنگ بھی دی گئی-وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ لاہور کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے،کوئی حصہ محروم نہ رہے۔ شہر کی کوئی گلی کچی نہ رہے، پانی کے نکاس کا پائیدار نظام بھی وضع کیا جائے۔ واسا، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط اور منظم انداز میں کام کریں۔ تمام ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر بھی موجود تھے-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں