راولپنڈی ( پی این آئی)پولیو مہم کے دوران ناقص کارکردگی والے افسران کےساتھ کیا سلوک کیا جائیگا ؟ اس حوالے سے موصولہ تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کی نگرانی میں جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں 10 اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ اجلاس میں اضلاع کی حالیہ پولیو مہم میں کاردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال نے کہا کہ اضلاع پولیو مہم کے کوائف کا تفصیلی جائزہ لیں۔ چیف ایگزیکٹو افسران ماتحت عملہ کی پولیو مہم میں کارکردگی کا خود جائزہ لیں۔ انہوں نے ضلعی افسران کی پولیو ڈیٹا پر تربیت کرنے اور تربیتی سیشنز میں تمام سی ای اوز کو شرکت کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ناقص کارکردگی والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ بچوں کی کوریج کے کوائف کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پولیو پروگرام کوائف کو سمجھنے کے لئے اضلاع کی تربیت کرے گا۔ پولیو ویکسین سے محروم بچوں کی انٹری کے حوالے سے پیش رفت خوش آئند ہے۔ ضلعی افسران پولیو مائیکرو پلان کی خود نگرانی کریں۔ جون میں پولیو مہم سے پہلے مائیکرو پلان کو مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں