خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پریکم رمضان سے اب تک کتنے افراد کا مفت علاج ہوچکا ہے؟ تفصیلات آگئیں

پشاور(پی این آئی) صحت کارڈ پر خیبر پختونخوا میں یکم رمضان سے اب تک ایک لاکھ افراد کا مفت علاج مکمل ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے مشیر صحت قاسم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں اب تک صحت کارڈ پر کیے گئے مفت علاج پر2.7 ارب روپے لاگت آئی ہے، یکم رمضان سے اب تک صحت کارڈ پر ایک لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج کیا جاچکا ہے جو کہ ملک اور صوبے کے مختلف اسپتالوں میں داخل خیبرپختونخوا کے شہریوں کا کیا گیا ہے۔سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ صحت کارڈ کی بحالی پر عوامی نمائندہ کی حیثیت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صحت کارڈ چیرمین عمران خان کی جانب سے پختونخوا کے عوام کیلئے تحفہ ہے، صحت کارڈ پینل پر رجسٹرڈ اسپتالوں میں معیار جانچنے کیلئے جائزہ جاری ہے۔قاسم علی شاہ نے کہا کہ جو بھی ہسپتال معیار پر سمجھوتہ کرے گا انہیں پینل سے ہٹادیا جائے گا، صحت کارڈ کے استعمال سے سرکاری اسپتالوں کی خدمات میں بھی بہتری آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں