راولپنڈی ( پی این آئی)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
مصنوعی مہنگائی کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد بازاروں کے دورے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ مصنوعی مہنگائی کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد بازاروں کے دورے کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے روٹی و نان کی کم کی گئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں