پنجاب حکومت کا لاہوریوں کے لئے بڑا تحفہ

لاہور (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لئے بلدیہ کو 22 کروڑ روپے مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لئے 17 گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا۔22کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت سے خریدی گئی گاڑیوں کو بلدیہ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑیاں بلدیہ کے حوالے کیں۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن رافعہ حیدر نے گاڑیوں کی چابیاں وصول کیں جس میں 12 اوپن ٹرک، 2 ڈمپر ٹرک، دو ٹریکٹر ٹرالی اور ایک ایکسویٹر شامل ہیں۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے لئے کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی اور گاڑیوں کی قلت کے باعث تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن کے لئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے مسائل بھی زیادہ ہیں لیکن ہم شہر کی ری ویمپنگ کا پلان بنا رہے ہیں اور چند ماہ میں شہر کی حالت بدلی نظر آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close