ساڑھے 9 کلو سونا پکڑا گیا

کراچی(پی این آئی)ساڑھے 9 کلو سونا پکڑا گیا۔۔۔کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کر کے جنوبی افریقا جانے والی فیملی سے ساڑھے 9 کلو سونا برآمد کر لیا۔ذرائع کسٹم کے مطابق 17 کروڑ روپے مالیت کا سونا مختلف زیورات اور سکوں پر مشتمل ہے۔جنوبی افریقن پاسپورٹس والی فیملی میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، سونا پاکستانی نژاد جنوبی افریقن مسافروں کے سامان کی تلاشی میں ملا۔ذرائع کسٹم کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کا سونا لے کر سفر کے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close