راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا۔۔۔راولپنڈی میں مری روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ وارث خان کی حدود میں ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈولفن فورس کا اہلکار اسماعیل موقع پر شہید جبکہ دیگر دو اہلکار زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے، ملزمان کی گاڑی سے تصاویر اور اسلحہ لائسنس ملا ہے، ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان گاڑی چھوڑنے کے بعد 2 موٹرسائیکلیں چھین کر موقعے سے فرار ہوگئے تھے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر کے تمام ناکوں پر پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے بس اڈوں پر بھی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close