مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لوگوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کسی کو کھانے پینے کے بنیادی مسائل میں الجھا نہیں دیکھنا چاہتا، دو وقت کی روٹی سے تنگ آ کر لوگوں کو انتہائی اقدام اٹھاتے نہیں دیکھ سکتا۔پاکستان اس لیےنہیں بنا تھا کہ کوئی فاقہ کشی کا شکار ہو، عوامی گورنر کا خطاب دینے والے شہریوں کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ صاحب ثروت افراد کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے لوگوں کی مدد کے لیے مجھ پر اعتماد کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close