کوئلے کی کان میں دھماکہ ، جانی نقصان ہوگیا

پشاور(پی این آئی)وسطی کرم کے علاقہ علی شیر زنی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکہ سے چھ افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائی کے دوران ایک مزدور کی لاش اور چار کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک مزدور کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے مزدوروں کو ہنگو ہسپتال منتقل کردیا گیا، فوری طور دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close