ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کی معطلی پر محکمہ صحت کاموقف آگیا

پشاور (پی این آئی)صوبہ خیبرپختون خواہ کے محکمہ صحت نےڈی جی ہیلتھ کے پی کے ڈاکٹر شوکت علی کی معطلی پر باضابطہ موقف جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے اعلٰی حکام کو کلینیکل ٹیکنیشن ( کارڈیالوجی) ارم نورین کی ضلعی تدریسی ہسپتال بنوں سے مفتی محمود ایم ٹی آئی ہسپتال ڈی آئی خان تبادلے کے سلسلے میں مبینہ رشوت کے تقاضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر محکمہ نے گریڈ بیس کے ڈی جی شوکت علی کو معطل کرکے کاروائی کا انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ انکوائری مکمل ہونے تک ڈی جی شوکت علی معطل رہیں گے۔ واضح رہے کہ ٹرانسفر کیلئے این او سی سمیت دیگر تمام قانونی تقاضے پورے کردئے گئے ہیں۔ تاہم ڈی جی ہیلتھ دفتر میں کوئی بھی اہلکار ملوث ہونے پر انہیں اے اینڈ ای رولز کے تحت سخت سزا دی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close