لاہور(پی این آئی)اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ اقساط پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 5 شہروں میں اسٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرکے 519 کنال اراضی پر اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ مریم نواز نے ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اقدامات کا حکم دیا، اجلاس میں نقشوں کے لیے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز سے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت منصوبہ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں